اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
کراچی(این این آئی)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفت روزہ کرائم اینڈ سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایسٹ زون کے ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے تمام تھانوں میں جرائم کی صورتحال، پولیس کی کارروائیوں اور جرائم کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی و رابری، منشیات، گاڑیوں کی چوری و چھیننے ، اشتہاری و مفرور ملزمان، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے انویسٹی گیشن ونگ کو اہم مقدمات جلد نمٹانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق جلد کیفر کردار تک پہنچانے اور عادی جرائم پیشہ عناصر کو سزائیں دلوانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments