ضلع وسطی میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ضلع وسطی میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

صفائی کے نظام میں بہتری کے جاری اقدامات مزید موثر بنائے جا رہے ہیںشہری شکایت یا کوتاہی سامنے آنے پرمتعلقہ اداروں کو نشاندہی کریں،وزیربلدیات

کراچی (آئی این پی)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے ضلع وسطی میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف، سرسبز اور خوبصورت کراچی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے ، جس کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت دن رات کوشاں ہے ، صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے جبکہ ہفتہ صفائی مہم کو صرف ایک ہفتے تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ صفائی کا عمل پورے سال، 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فعال ہونے کے بعد صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، تاہم ہر نظام میں مزید بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے اور موجودہ صفائی مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، کچرے کی بروقت منتقلی اور صفائی کے معیار کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بھی مزید بہتر کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی علاقے میں صفائی کے حوالے سے کوئی شکایت یا کوتاہی سامنے آئے تو متعلقہ اداروں کو فوری نشاندہی کی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...