ڈپٹی کمشنر کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈاکٹر فیصل مسعود  ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

 انہوں نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سہیل خواجہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...