’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم ، 2092 کسانوں میں لیٹرز تقسیم
باقی ماندہ کسانوں میں بھی جلد الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم یقینی بنائی جائے :کمشنرکی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ‘‘اپنا کھیت، اپنا روزگار’’ سکیم پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے ۔ اس ضمن میں 2598 کامیاب کسانوں میں سے اب تک 2092 میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم جبکہ 1830 کاشتکاروں کو لاٹس کا قبضہ دیا جاچکا ہے ۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع میں ‘‘اپنا کھیت، اپنا روزگار’’ سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 2635 لاٹس میں سے 2577 کے مٹی کے نمونے حاصل کیے جاچکے ہیں، جبکہ 1440 مقامات سے پانی کے نمونے بھی حاصل کرکے تجزیے کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ کسانوں میں بھی جلد الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments