منصوبوں کی مؤثر اور باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، کمشنر
کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اون سورس ریونیو (OSR) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں OSR کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ OSR کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر اور باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام اسکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کے درمیان باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں فوری طور پر مانیٹرنگ سکواڈز تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکواڈز OSR کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کریں اور منصوبوں کی رفتار، معیار اور پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقررہ معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کی صورت میں بروقت نشاندہی کرتے ہوئے اس کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشنز، چیف آفیسرز ڈسٹرکٹ کونسلز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments