شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں ،ڈی سی

 شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں ،ڈی سی

سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں محکموں کی کارکردگی، عوامی مسائل و شکایات کے ازالے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور ڈاگز کنٹرول مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب امت السلام، ایم ڈی واسا ندیم گجر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خوشاب سندس رابیل، پرائس مجسٹریٹ اسرار احمد قریشی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد عیسی لالی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے مثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور فیلڈ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عوامی مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مثر کارروائیاں جاری رکھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...