آپریشن سے قبل ایچ آئی وی سکریننگ یقینی بنانے کی ہدایت

 آپریشن سے قبل ایچ آئی وی سکریننگ یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے ملک بھر میں بڑے اور معمولی آپریشن سمیت جلد چیرنے یا چھیدنے والے طبی عمل سے قبل ایچ آئی وی سکریننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔

 ،انہوں نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ صحت نے گزشتہ روز ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ملک میں ایچ آئی وی کی مجموعی صورتحال، انسدادِ ایچ آئی وی پروگرام پر عملدرآمد اور نگرانی و جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ڈیٹا، صوبائی اقدامات اور گلوبل فنڈ کے تعاون سے جاری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ٹاسک فورس اور دیگر مجاز فورمز کی جانب سے منظور کی گئی سفارشات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ؤ وفاقی وزیر نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعلقہ حکام کو سرجری سے قبل ایچ آئی وی سکریننگ کے نفاذ کے لیے ضروری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا وزیر صحت سے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن (پی پی اے ) کے وفد نے صدر عالمگیر راؤ کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں فارماسسٹس کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل، فارمیسی سروسز اور صحت کے مجموعی نظام کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ملک گیر سطح پر فارماسسٹس کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور فارمیسی خدمات کے معیار میں یکسانیت لانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فارماسسٹس کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور متعلقہ پالیسی سازی کے لیے تمام دستیاب فورمز پر بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...