غلام رسول انصاری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

غلام رسول انصاری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ایم عرفان جنرل سیکرٹری،خادم حسین کھوکھر سینئر نائب صدر ،عبدالرحمن چیئرمین ہو نگے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات انتخابی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے ، جس میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابی عمل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد عہدیداران کا انتخاب مکمل کیا گیا۔ نئی کابینہ کو 17 اگست 2026 سے 16 اگست 2030 تک چار سال کیلئے منتخب کیا گیا۔انتخابات کے نتائج کے مطابق عبدالرحمن چیئرمین، غلام رسول انصاری صدر جبکہ خادم حسین کھوکھر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔ ڈاکٹر شوکت علی طاہر، یوسف ڈوگر اور اقرا ناز کو نائب صدور منتخب کیا گیا۔ ایم عرفان جنرل سیکرٹری، علی اکبر اور ایم توصیف جوائنٹ سیکرٹری، نیشا خالد فنانس سیکرٹری، ایڈووکیٹ فاروق لودھی قانونی مشیر، خالد محمود اطہر آرگنائزر سیکرٹری جبکہ فقیر حسین میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر ہوئے ۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ فیصل آباد ڈویژن میں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہتر مواقع فراہم کرے گی۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...