سبزیاں 80 روپے کلوں تک مہنگی فروخت، خریدار پریشان
لہسن ، ادرک 400، ٹماٹر 220220، پیا ز 200،آلو 50روپے کلو دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزی مارکیٹ ٹماٹر نرخ میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس سے ٹماٹر درجہ اول کا سرکاری نرخ 185 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 220روپے کلو فروخت ہو رہا،درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ130 روپے کلو رہا اور مارکیٹ میں درجہ دوم ٹماٹر 160 روپے کلو ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 180 روپے فی کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،مکس درجہِ دوم پیاز 180 روپے کلو ہے ، آلو کا سرکاری نرخ بدستور 30 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،سبز مرچ سرکاری نرخ 135 جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے کلو فروخت ہو رہی ،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 265 روپے کلو اور مارکیٹ میں شملہ مرچ 300روپے فی کلو فروخت ہو رہی،ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180جبکہ 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 20 روپے اضافے سے 320 روپے کلو اور مارکیٹ میں لہسن 400 روپے کلو ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 330 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلو تک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 180جبکہ مارکیٹ میں 200 سے 220 روپے فی کلو تک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments