چین کے 77 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب

 چین کے 77 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب

پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پوری اترنے والی : وزیر ہاؤسنگ کا خطاب

لاہور (آن لائن) چین کے 77ویں قومی دن کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان، چن چاؤ نونگ اور چیئرمین پاک چائنہ بزنس ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر نے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ اس موقع پر چینی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پوری اترنے والی لازوال دوستی ہے ۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...