لیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں شٹ ڈاؤن شروع

 لیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں شٹ ڈاؤن شروع

تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی فراہمی 7 گھنٹے تک معطل رہے گی

لاہور (آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی، حفاظتی اور ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے باقاعدہ شٹ ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔لیسکو ذرائع کے مطابق شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کی لائنوں کی اصلاح و بہتری کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ کچھ حصوں میں اس عارضی شٹ ڈاؤن کا دورانیہ 6سے 7گھنٹے تک طویل ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق تمامتر بندشیں لیسکو کے متعلقہ شعبہ جات سے باقاعدہ منظوری اور حتمی شیڈول کے حصول کے بعد ہی عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ اس دوران بجلی کی مین لائنوں، ٹرانسفارمرز اور دیگر اہم تنصیبات کی مرمت کا کام مکمل کیا جا سکے ۔لیسکو ترجمان نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی اور موافق حالات کے مدنظر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...