بار کونسل کا وکلا،خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان
فراہم کی جانے والی امداد ی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ، وائس چیئرمین قیصر نذیر ساہی
لاہور (آن لائن)پنجاب بار کونسل نے وکلا برادری اور ان کے خاندانوں کو مشکل حالات میں مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اہم فلاحی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح و بہبود اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت ترجیحات میں شامل ہے ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری قیصر نذیر ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی چودھری ارشد علی ہنجرا نے بتایا کہ یکم جولائی 2026 کے بعد وفات پانے والے وکلا ء کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے اضافی امدادی رقم دی جائے گی جوبینوولنٹ فنڈاور گروپ انشورنس سکیم کے تحت ملنے والی امداد کے علاوہ ہوگی۔
ممبران کیلئے میڈیکل ریلیف فنڈ کی حد بھی50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 50 ہزار روپے کردی گئی ہے ۔لائف انشورنس سکیم میں شامل وکیل کی حادثاتی موت کی صورت میں متعلقہ بار ایسوسی ایشن کو ایک لاکھ جبکہ مرحوم کے پسماندگان کو اخراجاتِ تدفین کیلئے 50 ہزار روپے فوری امداد دی جائے گی۔ لائرز گروپ بینیفٹ سکیم کے تحت مقررہ شرائط پوری کرنے والے 70 سال تک عمر کے وکلا کو ماہانہ پنشن بھی دی جائے گی تاہم وکیل کا کم از کم ایک سال تک سکیم کا ممبر ہونا ضروری ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments