پی ای سی ، چارٹرڈ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب

پی ای سی ، چارٹرڈ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC)نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد میں چارٹرڈ پراجیکٹ ڈائریکٹرز (Ch.PD) کے پہلے بیچ کی کامیاب تکمیل کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے ۔۔۔

 یہ اقدام پاکستان میں سٹرٹیجک اور پیچیدہ انجینئرنگ منصوبوں کی منصوبہ بندی، گورننس اور مؤثر تکمیل کے لیے پراجیکٹ لیڈرشپ کے باقاعدہ سرٹیفکیشن کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔یہ سرٹیفکیشن پروگرام چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر کے وژن کے تحت تشکیل، ڈیزائن اور متعارف کرایا گیا۔، جو پاکستان میں پراجیکٹ لیڈرشپ کے نظام میں ایک بنیادی تبدیلی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پروگرام کا مقصد ایسے پراجیکٹ ڈائریکٹرز تیار کرنا ہے جو منصوبوں کی مکمل ذمہ داری سنبھال سکیں، بروقت اور مؤثر فیصلے کریں، گورننس اور احتساب کو مضبوط بنائیں اور عملی نتائج دیں۔یہ پروگرام جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو اس سطح پر پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی سرٹیفکیشن کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔ پاسنگ آؤٹ تقریب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چارٹرڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر اقدام کو ایک \\\"آئیکونک پراجیکٹ\\\" قرار دیا اور کہا کہ اس پروگرام کا تصور اور ڈیزائن چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...