ڈپٹی کمشنر کا دورہ علی پور چٹھہ ،ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر پلی کا معائنہ ، ٹریفک جام کا بھی نوٹس لے لیا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا علی پورچٹھہ کا دورہ،ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر 45فٹ پلی کا معائنہ کیا ، ٹریفک جام کا بھی نوٹس لے لیا ۔ مختصر فاصلے کی یہ پلی ایک ماہ سے زیر تعمیر ہونے کے باعث مرکزی شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہے جبکہ ریلوے پھاٹک بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام میں رفتار، معیار اور عوامی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ منصوبہ جلد مکمل کرکے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے معمول کے مطابق بحال کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر اور ماڈل مارکیٹ علی پورچٹھہ کا بھی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کے فوری کوالٹی ٹیسٹ کرائے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تمام تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments