ضلع وزیر آباد غیر فعال ، چارجز وصولی مناسب نہیں :نثار چیمہ

ضلع وزیر آباد غیر فعال ، چارجز وصولی مناسب نہیں :نثار چیمہ

حکومت عوامی نمائندوں اور شہریوں کی آواز سنے اور فیصلوں پر نظرثانی کرے

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک ضلع وزیرآباد مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہو جاتا ، شہریوں سے کسی قسم کے ضلع والے چارجز وصول کرنا مناسب بات نہیں واسا کے بل دسمبر 2025 والے ہی وصول کیے جانے چا ہئیں۔ وہ وزیرآباد میں شہریوں کو درپیش مسائل بارے پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر کیے جانے والے فیصلوں سے حکومت کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ غلط مشورے دینے والے مشیروں پر انحصار کرنے کے بجائے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی آواز سنے اور فیصلوں پر نظرثانی کرے ۔ بلدیہ کے دور میں شہری اپنے واجبات باقاعدگی سے ادا کر رہے تھے تاہم اب واسا کے قیام کے بعد شہریوں کو ایسی کوئی نئی سہولت میسر نہیں آئی جس کی بنیاد پر ان پر بھاری بھرکم بل عائد کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرآباد ضلع مکمل طور پر فعال نہیں ہوتا، واسا کے قیام اور اس کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات موجود رہیں گے ۔ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ جن گھروں تک واٹر سپلائی کی سہولت ہی فراہم نہیں کی جا رہی، ان کے مکینوں سے پانی کے بل وصول کرنا ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے ایم ڈی سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ بلوں کیلئے کیا جانے والا سروے درست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...