وزیر تعلیم رانا سکندر نے ہائی سکول میں بچیوں کو انگریزی پڑھائی

وزیر تعلیم رانا سکندر نے ہائی سکول میں بچیوں کو انگریزی پڑھائی

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے۔۔۔

 جہاں انہوں نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور سکول کی تمام 1100 بچیوں کو اپنی جیب سے چپس اور جوس تقسیم کرتے ہوئے صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ رانا سکندر نے اگلے ہفتے پانچویں کلاس کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھانے کا عندیہ دیا اور سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا ،سکول کو دی جانے والی سپورٹس کٹس کی رونمائی کی۔ انہوں نے بچیوں کیساتھ ملکر بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی اور سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے میٹرک کی بچیوں کی کلاس میں بھی لیکچر دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نے لدھر سکول کیلئے سٹیم لیب اور ایڈیشنل کلاس روم کی منظوری دیدی ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...