سہولتوں سے آراستہ قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح
مزید ٹرینوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا،سہولیات فراہمی ترجیح:سی ای اوریلوے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان ریلویز نے جدید سفری سہولتوں سے آراستہ قراقرم ایکسپریس کا نیا ریک تیار کرلیا ،چیف ایگزیکٹو ریلوے حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئے ریک کا افتتاح کیا ۔ ٹرین کے نئے ریک میں دس اکانومی کلاں ، دو بزنس کلاس اور دو لوئر اے سی کوچز ،ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین شامل ہے ۔ افتتاح کے بعد سی ای او ریلوے نے اپ گریڈڈ ٹرین کی مختلف کوچز کا معائنہ اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا مزید ٹرینوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، مسافروں کوسہولیات فراہم کرنا ریلوے کی ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments