عوام کی فلاح و بہبود، سہولیات کیلئے عملی اقدامات کررہے ،ناصر شاہ

عوام کی فلاح و بہبود، سہولیات کیلئے عملی اقدامات کررہے ،ناصر شاہ

روہڑی میرا اپنا شہر ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے ، تاجر برادری اتحاد کے وفد سے گفتگو

روہڑی (نمائندہ دنیا) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، روہڑی میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے اور فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر آل روہڑی تاجر برادری اتحاد کے صدر حاجی محمد ندیم شیخ اور چیئرمین لالہ عقیل خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو روہڑی شہر اور تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل، شہری سہولیات اور دیگر اہم معاملات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ، روہڑی اور سکھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن کی تکمیل سے شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا روہڑی میرا اپنا شہر ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا روہڑی اور سکھر کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تاریخی لینس ڈاؤن پل کی تزئین و آرائش کے ساتھ پارک بھی قائم کیا جا رہا ہے ، جس سے شہریوں کو ایک بہتر اور خوبصورت تفریحی ماحول میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...