کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں سولرسسٹم کا افتتاح

 کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں سولرسسٹم کا افتتاح

جدید سسٹم سے گرڈ کی بجلی پر انحصار نمایاں کم ہوگا،سالانہ 70لاکھ بچت کا امکان

لاہور(خبر نگار)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں سوکلوواٹ سولر فوٹو وولٹک (PV)سسٹم کا افتتاح کردیا۔یہ منصوبہ ماحول دوست اور پائیدار مستقبل کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ جدید سولر سسٹم سے صاف اور قابلِ تجدید بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جس سے گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی پر انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس نظام سے بجلی کے اخراجات میں سالانہ تقریباً 70 لاکھ روپے کی بچت کا امکان ہے جبکہ کاربن کے اخراج میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ اقدام پنجاب یونیورسٹی کے پائیدار ترقی، توانائی کی بچت اور ماحول دوست کیمپس کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے ۔ اس سلسلے میں کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمود سلیم، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلرنے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ایسے اقدامات پر زور دیا جو ادارے کو توانائی کے حوالے سے خود کفیل بنانے اور وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...