ڈپٹی کمشنر خوشاب کا شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کا حکم
ڈپٹی کمشنر خوشاب کا شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کا حکمشہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی
خوشاب(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، شہری بلاجھجک اپنے مسائل بیان کریں، سائلین کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سائلین کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جارہے ہیں۔ تمام محکمے غفلت، سستی اور کوتاہی سے گریز کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments