پولیس سروسز میں تاخیربرداشت نہیں کر ینگے ،آ ئی جی اسلام آباد
عوام کو بروقت، شفاف ، مؤثر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، افسروں کو ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آ ئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، پیشہ ورانہ امور، انتظامی معاملات اور شہریوں کو مؤثر و بروقت پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پولیس خدمات کے حصول میں کسی قسم کی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، پولیس سروسز میں غیر ضروری تاخیر اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئیگی ، جدید تقاضوں کے مطابق پولیس سروسز کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے ،شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا ئے اور شہریوں کی شکایات اور درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے ، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments