چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید مئوثر بنانے، فیڈ مک سٹی کے اطراف روزانہ سرچ آپریشن کا حکم
سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ ادارے چینی باشندوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی امور پر باہمی رابطہ کاری یقینی بنائیں:سی پی او تنویر حسین ، فیڈمک ایریا کا دورہ ،افسروں کے ساتھ میٹنگ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک ایریا کا دورہ کیا اور افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی مدینہ ڈویژن، ڈی ایس پی نشاط آباد، ایس ایچ او فیڈمک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایس پی مدینہ ڈویژن نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات، ڈیوٹی پوائنٹس اور سکیورٹی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے کیمروں، نگرانی کے نظام اور دیگر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ فیڈمک ایریا میں سکیورٹی ڈیوٹی مزید سخت اور مؤثر بنائی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ ادارے چینی باشندوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی امور پر باہمی رابطہ کاری یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیڈمک سٹی کے اطرافی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مکمل چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا جائے جبکہ پٹرولنگ، ناکہ بندی اور مؤثر گشت کے ذریعے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔ سی پی او نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اور پرامن ماحول کی فراہمی فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments