شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا ئے ،ڈی آ ئی جی اسلام آباد

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا ئے ،ڈی آ ئی جی اسلام آباد

علی وسیم کی کھلی کچہری ،افسروں کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آ ئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات غور سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جا ری کیے ۔ ڈی آئی جی نے افسران کو ہدایت کی شہریوں کی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین مصالحتی کمیٹی طیب ملک اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے کہا شہریوں کو بروقت انصاف اور سہولت کی فراہمی کے لیے مصالحتی طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔دریں اثنا انہوں نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...