غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ، آر پی او راولپنڈی

 غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ، آر پی او راولپنڈی

بابر سرفراز کی تھانہ صدر بیرونی ،کینٹ میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے آر پی او کا مختلف تھانوں کا دورہ ، افسروں کو زیرِ تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

  راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا نے تھانہ صدر بیرونی اور تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری لگا ئی جس کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، آرپی اونے شہریوں کی شکایات اور درخواستوں پر متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق کارروائی کر نے کے احکامات جاری کیے ۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ صدر بیرونی، تھانہ سول لائنز، تھانہ ویمن، تحفظ سنٹر، تھانہ کینٹ اور ایس ڈی پی او آفس کینٹ کا دورہ کیا۔ آر پی او نے تھانہ جات کی عمارت، محرر دفتر، فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ، صفائی اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات جار ی کیں کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔انہوں نے کہا کسی قسم کی غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آرپی او نے تھانہ ویمن اور تحفظ سنٹر کے دورے کے دوران خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ خواتین سائلین کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...