بی آ ئی ایس پی سماجی تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ،روبینہ خالد
چیئر پر سن سے ساجد طوری،شاہ ذوالقرنین کی ملاقات،تعاون جا ری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری اور پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر شاہ ذوالقرنین نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، محنت کش طبقے کے مسائل اور سماجی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق اور کم آمدن خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملاقات میں محنت کش طبقے اور کم آمدن افراد کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی فلاح کے لیے باہمی رابطہ و تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments