عیسیٰ خیل میں پولیو مہم کا افتتاح،بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایت

عیسیٰ خیل میں پولیو مہم کا افتتاح،بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایت

عیسیٰ خیل میں پولیو مہم کا افتتاح،بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایتاسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد نے فیتہ کاٹ کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

میانوالی(نامہ نگار)محکمہ صحت کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل میں چار روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد نے فیتہ کاٹ کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موقع پر موجود بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کے بعد ان کی انگلیوں پر انمٹ سیاہی کے نشان بھی لگائے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کمرمشانی کا دورہ کرکے پولیو فیلڈ ٹیموں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پانچ سال تک عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...