فیسکو لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے آن لائن سیفٹی سیمینار

فیسکو لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے آن لائن سیفٹی سیمینار

فیسکو لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے آن لائن سیفٹی سیمینارسرکل کی تمام 6 ڈویژنز کے ایکسینز، 32 سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز کی شرکت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر محمد عامر پنوں کی خصوصی ہدایات، ڈائریکٹر جنرل سیفٹی انجینئر اصغر حسین قزلباش کی توجہ اور رہنمائی میں فیسکو سرگودھا سرکل میں لائن اسٹاف کی دورانِ ڈیوٹی حفاظت اور سیفٹی کے حوالے سے خصوصی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیفٹی سیشن میں سرگودھا سرکل کی تمام 6 ڈویژنز کے ایکسینز، 32 سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز اور بڑی تعداد میں لائن اسٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد لائن اسٹاف کو دورانِ ڈیوٹی ممکنہ خطرات، حفاظتی تدابیر اور محکمانہ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیمینار کی صدارت ایس ای آپریشن فیسکو سرگودھا سرکل انجینئر ابرار احمد خان نے کی، جبکہ ٹیکنیکل آفیسر سرگودھا سرکل انجینئر مدثر احمد خان نے لائن اسٹاف کو سیفٹی کے مختلف پہلوؤں، احتیاطی تدابیر اور دورانِ کام حفاظتی اصولوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔ ڈائریکٹر سیفٹی فیسکو انجینئر امجد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لائن اسٹاف سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔انجینئر امجد علی نے کہا کہ کوئی بھی ہنگامی صورتحال انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی۔

لائن اسٹاف کسی بھی صورتحال میں سیفٹی پر سمجھوتہ نہ کرے اور لائن پر کام شروع کرنے سے قبل تمام مقررہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائے ۔سیفٹی سیشن کے دوران لائن اسٹاف کو مکمل لائن ٹی اینڈ پی اور ضروری حفاظتی آلات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ لائن پر کام شروع کرنے سے قبل ڈیڈ لائن کی تصدیق، لائیو لائن سے متعلق مکمل احتیاط، پول اور لائن کی مناسب ارتھنگ، متعلقہ گرڈ اسٹیشن سے باقاعدہ پرمٹ کے حصول سمیت تمام مقررہ سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔سیمینار کے دوران ‘‘سیفٹی فرسٹ’’ کے اصول کو عملی طور پر اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور لائن مین، لائن سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی او اور ایکسین کو اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...