فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 3 لاکھ 10 ہزار جرمانہ، مضر صحت اشیا تلف

فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 3 لاکھ 10 ہزار جرمانہ، مضر صحت اشیا تلف

فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 3 لاکھ 10 ہزار جرمانہ، مضر صحت اشیا تلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں موجود 29 ہزار 200 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا

میانوالی(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی جانب سے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں ہوٹلوں، کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس، گوشت و دودھ کی دکانوں اور مٹھائی کے کارخانوں کی چیکنگ کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے میانوالی کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں موجود 29 ہزار 200 لیٹر دودھ کو چیک کیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 4.1 کلوگرام زائدالمیعاد اشیائے خورونوش، 0.5 کلوگرام بسکٹ، 0.5 کلوگرام مضر صحت مصالحہ جات، ایک لیٹر مشروبات، 30 کلوگرام مضر صحت مٹھائی، 3.7 کلوگرام باسی سبزی و پھل، ایک کلوگرام چائے کی پتی اور دو لیٹر دودھ تلف کروا دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں مصالحہ جات تیار کرنے والے ایک کارخانے کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر کام سے روک دیا گیا، جبکہ مصالحہ جات کے نمونے لیبارٹری رپورٹ میں فیل آنے پر کارخانہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...