ڈپٹی کمشنر کا واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کا معائنہترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے :ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ انہوں نے شاہین چوک، خوشاب روڈ، سلانوالی روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سمیت مختلف مقامات کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار پر ہر صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرنے اور موقع پر کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام بھی منظور شدہ معیار اور ڈیزائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات میسر آسکیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، ایم ڈی واسا ابوبکر عمران، سی او ایم سی احمد بلال مخدوم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین سمیت متعلقہ افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...