کرائم ہاٹ سپاٹس پرپٹرولنگ بڑھانے ،آپریشنز پر اتفاق
موبائل فونز،سپیئر پارٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت پرسخت کارروائی کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت چوریوں کی روک تھام اور منظم گینگز کیخلاف کارروائیوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ گینگز کی سرکوبی کیلئے مؤثر حکمت عملی،کرائم ہاٹ سپاٹس کی جیو فینسنگ ومؤثر نگرانی، اضافی نفری تعیناتی، پٹرولنگ بڑھانے جبکہ سادہ لباس میں ڈیکائے آپریشنز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ جیب تراشی وموبائل چوری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ رش والے مقامات، مارکیٹس، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔اجلاس میں چوری شدہ موبائل فونز کے IMEIنمبرز تبدیل کرنیوالے عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ برآمد ہونیوالے موبائل فونز کی بیک ٹریکنگ کے ذریعے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جائے اور موبائل فونز کی خرید و فروخت پرشناختی دستاویزات سمیت ضروری ریکارڈ کی مکمل جانچ یقینی بنائی جائے ۔ سی سی پی او نے چوری شدہ موبائل فونز اور سپیئر پارٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے کہا وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments