وزیرآباد :دکانیں سیل کر نے پر شٹرڈائون ، احتجاجی مظاہرہ

وزیرآباد :دکانیں سیل کر نے پر شٹرڈائون ، احتجاجی مظاہرہ

کارروائی سے قبل مناسب مہلت اور مسائل کے حل کا موقع دینا چاہیے :مظاہرین

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انتظامیہ کے ناروا سلوک ،بیوٹیفکیشن کے حوالے سے تاجروں کے ساتھ نامناسب سلوک ،سہولیات کا فقدان ،ٹیکسز کی بھر مار ،نت نئے محکموں کے قیام کے بعد نئے یوٹیلیٹی بلز کیخلاف تاجروں نے احتجاجاً شٹر ڈائون ہڑتال کر دی ۔ وزیرآباد میں 3سال سے جاری مختلف حکومتی پروگراموں، بیوٹیفکیشن اقدامات اور انتظامی پابندیوں نے تاجر برادری کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ حکومتی احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل جانے پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا اور بازار مکمل طور پر بند کرکے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسوں، کم ہوتی خریداری اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید متاثر ہیں، ایسے میں آئے روز نئے احکامات اور پابندیوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو کارروائی سے قبل تاجروں کو مناسب مہلت اور مسائل کے حل کا موقع دینا چاہیے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ تمام تر معاملات تاجر برادری کی مشاورت سے مکمل کئے جا رہے ہیں منصوبہ کو فوری مکمل کرنا ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...