پارکنگ پلازہ، دال بازار کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن

پارکنگ پلازہ، دال بازار کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن

سٹالز اور غیر قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ ،متعدد افراد گرفتار ، سامان ضبط کر لیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پارکنگ پلازہ، دال بازار کے قریب پیرا سٹی سٹیشن گوجرانوالہ اورمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے اشتراک سے گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ بازار کے دونوں اطراف طویل عرصے سے قائم تجاوزات، سٹالز اور غیر قانونی رکاوٹوں کو ہٹا کر راستہ مکمل طور پر کلیئر کرایا گیا۔کارروائی کے دوران بار بار خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ متعدد اشیاقبضے میں لے لی گئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او ارشد علی نے کہاکہ آپریشن کا مقصد بازاروں کو تجاوزات سے پاک، ٹریفک کی روانی کو بہتر اور شہریوں کیلئے آمدورفت کو آسان بنانا ہے ، شہری بازاروں کوخوبصورت کشادہ رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کریں ورنہ سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...