ملتان ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
ایئرپورٹس اتھارٹی کے فائر بریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل ایریا کے قریب تاروں وغیرہ سے بھرے ڈرم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ ایئرپورٹ سے اے ایس ایف کو اطلاع موصول ہونے پر اے ایس ایف کنٹرول روم اور ایئرپورٹس اتھارٹی کے فائر بریگیڈ عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ واقعے کے باعث اولڈ ٹرمینل ایریا میں موجود سامان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ متعلقہ عملے نے صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments