کمشنر گوجرانوالہ کی نواز شریف سٹیڈیم ڈسکہ میں کھلی کچہری

 کمشنر گوجرانوالہ کی نواز شریف سٹیڈیم ڈسکہ میں کھلی کچہری

شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ، متعلقہ افسر وں کو کارروائی کے احکامات

ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے نواز شریف سٹیڈیم ڈسکہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور تمام متعلقہ ضلعی و ریونیو افسر بھی موجود تھے ۔ کمشنر محمد علی نے شہریوں کی شکایات اور مسائل براہ راست سنے شہریوں کی جانب سے ریونیو، پولیس، لینڈ ریکارڈ، صفائی ستھرائی، تجاوزات اور دیگر امور سے متعلق درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسر وں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے بعض درخواستوں پر کمشنر محمد علی نے ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر کو سماعت کے بعد دو گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،محلہ رحمن پورہ میں گندگی کی شکایت پر کمشنر نے ستھرا پنجاب کی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر بھیجنے ، صفائی کے اقدامات کرنے اور کارروائی کی ویڈیوز ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے تمام شہریوں کو سنا گیا ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...