مثالی گاؤں پروگرام حکومت کا انقلابی قدم :ڈی سی حافظ آباد

 مثالی گاؤں پروگرام حکومت کا انقلابی قدم :ڈی سی حافظ آباد

ایک ارب روپے سے 8دیہات میں بنیادی عوامی سہو لیات فراہم کی جائینگی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی گاؤں پروگرام حکومت پنجاب کا ایک انقلابی پروگرام ہے ۔حافظ آباد میں مثالی گاؤں پروگرام کے تحت تقریبا ایک ہزار ملین کی لاگت سے آٹھ دیہات میں ضروری بنیاد ی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت منتخب شدہ مثالی گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، چلڈرن پارک، نکاسی آب ،ٹف ٹائل اور گلیوں کی تعمیر جیسے بنیادی ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مثالی گاؤں پروگرام کے سلسلہ میں کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی ، ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی ،مسلم لیگ ن کے رہنما تہور حسین تارڑ، ضلعی انتظامیہ ،مثالی گاؤں پراجیکٹ اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں کی عوام کو بھی سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور حافظ آباد میں پہلے مرحلہ کے دوران 8دیہات میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں اور اس منصوبے پر ایک ہزار ملین سے زائد خرچ کیے جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...