سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب ورکشاپ میں آگ لگ گئی

سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب  ورکشاپ میں آگ لگ گئی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب ویلڈنگ کے دوران ورکشاپ میں ڈمپر کو اچانک آگ لگ گئی تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،

 حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ورکشاپ میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک ڈمپر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم آگ بجھانے والی وین کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور فوری آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...