سیرت النبیؐ علمی مقابلے ، پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں طلبہ میں نقد انعامات تقسیم
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )چک 78 ج ب جودی میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔مقابلے میں محمد اثمر نے پہلی، محمد اسد اللہ نے دوسری، عدیل احمد نے تیسری، عمر احمد نے چوتھی جبکہ محمد عمار نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر میٹرک کے امتحان میں 1100 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ مومنہ محمود، اصغر علی، ہادیہ شفیق، حسنین مرتضیٰ، عمر عبداللہ، محمد ابوبکر اور دیگر طلبہ کو بھی نقد انعامات دیے گئے ۔منتظمین کا کہنا تھا کہ سیرت النبیؐ علمی مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں سیرت النبیؐ سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول کا شوق اور مسابقتی جذبہ اجاگر کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments