سمندری کے تجارتی پلازوں میں فائر سیفٹی انتظامات ناقص

سمندری کے تجارتی پلازوں  میں فائر سیفٹی انتظامات ناقص

سمندری (نمائندہ دنیا) اندرون شہر متعدد تجارتی پلازوں اور بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،

جس کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متعدد عمارتوں میں آگ لگنے یا کسی دوسرے حادثے کی صورت میں فوری کارروائی اور حادثات کی روک تھام کے لیے مطلوبہ حفاظتی آلات نصب نہیں کیے گئے ۔ مزید برآں تجارتی عمارتوں کے گردونواح میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تجارتی پلازوں اور بڑی عمارتوں کا سروے کرکے فائر سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمارتوں کے اطراف موجود تجاوزات کے خاتمے پر بھی فوری توجہ دی جائے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...