جھنگ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کا حل جاری

 جھنگ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت  شہریوں کے مسائل کا حل جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات اور مسائل کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہر کیس کی باقاعدہ فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل کرنا ہے ۔ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، مسائل کے فوری حل اور انصاف کی بروقت فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...