سائیکلنگ ایسوسی ایشن عہدیداروں ،سپورٹس افسروں کی ملاقات

سائیکلنگ ایسوسی ایشن عہدیداروں ،سپورٹس افسروں کی ملاقات

یوم دفاع کی سرگرمیوں، سائیکلنگ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر مشاورت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب صدر غلام رسول انصاری، سینئر نائب صدر خادم حسین کھوکھر، فنانس سیکرٹری نشاء خالد اور جوائنٹ سیکرٹری علی اکبر نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل ندیم قیصر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل آباد ساجدہ لطیف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے فیصل آباد میں سائیکلنگ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔نومنتخب صدر غلام رسول انصاری نے کہا کہ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد میں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل ندیم قیصر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے سائیکلنگ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...