شہریوں کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جائے :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو درخواستیں مارک کرکے مقررہ مدت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments