گھر کے قریب سے کمسن لڑکے کو اغوا کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے قریب سے ہی مبینہ طور پر کمسن لڑکے کو اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چناب چوک میں حرا دلاور نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا حمزہ گھر سے کام کے سلسلے میں گیا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں نے اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments