رشتہ دینے سے انکار ، خاتون اور اہلخانہ کو دھمکیاں، مقدمہ درج

رشتہ دینے سے انکار ، خاتون اور اہلخانہ کو دھمکیاں، مقدمہ درج

غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی مبینہ دھمکیاں، ملز موں کی تلاش

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر مبینہ طور پر خاتون اور اس کے اہلخانہ کو قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں طاہرہ فاطمہ نامی خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی جانب سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا گیا تھا، تاہم انکار پر ملزمان مبینہ طور پر طیش میں آگئے ۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اسے اور اہلخانہ کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ خاتون کا مزید الزام ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر غیر اخلاقی تصاویر تیار کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں اور انہیں ہراساں کیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...