ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، سائلین کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، سائلین کے مسائل سنے

شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایات، میرٹ یقینی بنانے پر زور

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور سائلین کو بلاوجہ تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...