الائیڈ ہسپتال ٹو: ادویات کی قلت ، مریض گھنٹوں قطاروں میں خوار، خالی ہاتھ لوٹنے لگے

الائیڈ ہسپتال ٹو: ادویات کی قلت ، مریض گھنٹوں قطاروں میں خوار، خالی ہاتھ لوٹنے لگے

کئی ماہ سے بنیادی ادویات نایاب،ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار شکایات بھی کی گئیں، مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے ،بنیادی طبی سہولیات اور بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے :شہری

فیصل آباد (عبدالباسط سے )فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ٹو میں ادویات کی مبینہ قلت اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان نے علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ مفت علاج اور ادویات کی سہولت کی امید میں کئی کلومیٹر کا سفر کرکے ہسپتال پہنچنے والے مریض گھنٹوں قطاروں میں انتظار کے بعد ڈاکٹر کا نسخہ ہاتھ میں لیے خالی واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اینٹی بائیوٹکس، درد کش ادویات، نزلہ زکام اور دیگر بنیادی ادویات سمیت مختلف اقسام کی ادویات کی دستیابی متاثر ہے ۔مریضوں کے مطابق وہ کئی کلومیٹر کا سفر کرکے مفت علاج اور ادویات کے حصول کی امید میں ہسپتال پہنچتے ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے کمروں کے باہر گھنٹوں باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ ڈاکٹر سے معائنہ اور نسخہ حاصل کرنے کے بعد جب وہ ہسپتال کی فارمیسی پہنچتے ہیں تو مبینہ طور پر بیشتر ادویات دستیاب نہ ہونے کا بتایا جاتا ہے ،ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر نہ آنے سے مریضوں کی مشکلات دوچند ہوجاتی ہیں۔ ان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار شکایات بھی کی گئیں، تاہم مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی، بنیادی طبی سہولیات اور بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی امید لے کر آنے والے شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...