بچیانہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سوا کلو سے زائد چرس برآمد

بچیانہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف  کریک ڈاؤن، سوا کلو سے زائد چرس برآمد

بچیانہ (نمائندہ دنیا) بچیانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 285 گرام چرس، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی۔

ایس پی جڑانوالہ کی ہدایت پر تھانہ بچیانہ پولیس نے اڈہ ظفروال کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عابد عرف ڈان کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے 1285 گرام چرس، موبائل فون اور منشیات کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...