زرعی یونیورسٹی ٹوبہ کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
22 سال سے تعلیمی خدمات، 4500 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔شہریوں کے مطابق مذکورہ سب کیمپس گزشتہ 22 برس سے ضلع میں علم کی روشنی پھیلا رہا ہے اور اس وقت 4500 سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارے کو فوری طور پر مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ ضلع اور گردونواح کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مزید وسیع مواقع مقامی سطح پر میسر آسکیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے فیصل آباد، لاہور یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے والدین پر رہائش اور دیگر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔ بالخصوص متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح تک تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہوسکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments