ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا 1871 درخواست گزاروں کو ریلیف
ماہانہ امداد کی مد میں 3 کروڑ 99 لاکھ ایک ہزار 263 روپے جاری، رقوم منتقل
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد نے ماہانہ امداد کی مد میں 1871 درخواستوں پر 3 کروڑ 99 لاکھ ایک ہزار 263 روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ امدادی رقوم درخواست گزاروں کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر سارہ زینب نے بتایا کہ ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کی جانب سے انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی نگرانی میں ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ضرورت مند شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments