اے سی کمالیہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ کرکے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ادویات کے سٹاک، طبی آلات اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس کو ہدایت کی کہ ادویات اور ضروری طبی آلات کی وافر دستیابی، ایمرجنسی سروسز کی ہمہ وقت فعالیت اور مریضوں کو بروقت و بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں ارم شہزادی نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے مسائل بھی دریافت کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments