ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں بدسلوکی و تشدد، شہریوں کا تحقیقات کا مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کے واقعات پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
حالیہ واقعے میں کمسن بچی کے سامنے اس کے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہسپتال کے وارڈ بوائے اشفاق پر عائد کیا جا رہا ہے ۔واقعے کی سامنے آنے والی تصاویر کے بعد ہسپتال کے انتظامی نظام پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج اور خدمت کے لیے قائم ہسپتال میں کسی مریض یا لواحقین کے ساتھ مبینہ تشدد اور بدتمیزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔شہری حلقوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments